ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بندر کے گودام میں مزدور کا قتل

بندر کے گودام میں مزدور کا قتل

Fri, 04 Nov 2016 20:06:01    S.O. News Service

منگلورو4؍نومبر (ایس او نیوز)یہاں کے بندر علاقے میں واقع سیمنٹ کے گودام میں ایک نامعلوم شخص کی لاش بر آمد ہوئی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا قتل کیا گیا ہے۔

ریلوے پولیس نے گودام میں لاش بر آمد ہونے پر پانڈیشور پولیس کو اطلاع دی ۔ اے سی پی شروتھی اور دیگر پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیااور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے وینلاک اسپتال بھیج دیا۔ حالانکہ مقتول کی شناخت نہیں ہوئی ہے مگر گمان کیا جاتا ہے کہ وہ قلی مزدوری کرنے والا شخص تھا۔ریلوے پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔


Share: